ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ورکشاپ کی چھت سے گر کر مزدور ہلاک

منگلورو : ورکشاپ کی چھت سے گر کر مزدور ہلاک

Sat, 28 Jan 2023 12:09:46    S.O. News Service

منگلورو، 28؍ جنوری (ایس او نیوز) بیکمپاڈی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک چھت کے اوپر کام کرتے وقت شیٹ ٹوٹنے سے مزدور زمین پر گر گیا اور سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک نوجوان کا نام ورون (25 سال) ہے جو ایکورو گڈے کا رہنے والا تھا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ورون ایک ورکشاپ کے لئے شیٹس سے بنی چھت پر چڑھ  کر سولار پینل فٹ کرنے کا کام کر رہا تھا ۔ اس دوران اچانک شیٹ ٹوٹ گئی اور ورون سیدھے زمین پر آ گرا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی اور علاج کے لئے اسے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
    
اس معاملے میں پینمبور پولیس نے غیر محفوظ طریقے سے کام کروانے پر ٹھیکے دار کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔


Share: